خانیوال پل حادثے کی انکوائری مکمل، پاکستان ریلویز کے دو افسر نوکری سے فارغ

تحقیقات میں غفلت ثابت ہونے پر ریلوے حکام کے خلاف کارروائی، انکوائری رپورٹ جاری ، خانیوال پل حادثے سے متعلق انکوائری مکمل ہونے کے بعد پاکستان ریلویز نے دو افسران کو ملازمت سے برطرف کر دیا۔

انکوائری رپورٹ میں متعلقہ افسران کی غفلت اور ذمہ داریوں میں کوتاہی کی نشاندہی کی گئی، جس کے بعد محکمانہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔ حکام کے مطابق حادثات کی روک تھام اور نظام کی بہتری کے لیے مزید اقدامات بھی کیے جائیں گے۔