جب محبت سکون کے بجائے اذیت بن جائے

کچھ رشتے دل کو جوڑنے کے بجائے اندر سے توڑ دیتے ہیں ، ہر تعلق محبت، احترام اور سکون کا طلبگار ہوتا ہے، لیکن بعض اوقات انسان ایسے رشتے میں بندھ جاتا ہے جہاں خوشی کے بجائے دکھ، بے قدری اور ذہنی اذیت ہی نصیب ہوتی ہے۔

جب ایک تعلق مسلسل تکلیف، آنسو اور مایوسی کا سبب بن جائے تو انسان کو اپنے احساسات اور خودداری کے بارے میں سنجیدگی سے سوچنا چاہیے۔