رام چرن کے ہمشکل جنونی مداح کی حرکت، جھانوی کپور حیران

تقریب کے دوران مداح کے اچانک رویے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ، بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور ایک تقریب کے دوران اس وقت توجہ کا مرکز بن گئیں جب رام چرن سے مشابہت رکھنے والا ایک جنونی مداح اچانک ان کی جانب بڑھا۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جہاں صارفین مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں سیکیورٹی عملے کو فوری طور پر صورتحال سنبھالتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ اس واقعے نے مداحوں کے غیر معمولی رویوں پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔