پنجاب حکومت کا نیا فیصلہ، مارکیٹوں اور شادی ہالز کے اوقات کار میں تبدیلی

نئے نوٹیفکیشن کے تحت کاروباری مراکز اور شادی ہالز کے اوقات کار ازسرِنو مقرر ، پنجاب حکومت نے توانائی کے مؤثر استعمال اور انتظامی امور کو بہتر بنانے کے لیے مارکیٹوں، تجارتی مراکز اور شادی ہالز کے اوقات کار میں تبدیلی کا نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف کاروباری سرگرمیوں کے لیے نئے اوقات نافذ العمل ہوں گے، جن پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے متعلقہ اداروں کو ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے توانائی کی بچت اور نظم و ضبط کو فروغ ملے گا۔