سوشل میڈیا دوستی محبت میں بدل گئی، امریکی خاتون پاکستان آ کر پاکستانی نوجوان کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک

آن لائن تعلق نے حقیقت کا روپ دھار لیا، دونوں خاندانوں کی رضامندی سے سادگی سے نکاح انجام پایا ، سوشل میڈیا پر ہونے والی دوستی وقت کے ساتھ محبت میں تبدیل ہوگئی، جس کے بعد ایک امریکی خاتون پاکستان پہنچیں اور پاکستانی نوجوان کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

دونوں کے درمیان رابطہ آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے شروع ہوا تھا جو بعد ازاں سنجیدہ تعلق میں بدل گیا۔ خاندانوں کی رضامندی سے نکاح کی تقریب سادگی سے منعقد کی گئی، جبکہ اس منفرد محبت کی کہانی سوشل میڈیا پر بھی خاصی توجہ حاصل کر رہی ہے۔