بھارتی عدالت نے 85 سالہ ملزم کو عمر قید کی سزا سنا دی

تین دہائیوں سے زائد عرصے بعد قتل مقدمے کا فیصلہ، ملزم عدالت سے مجرم قرار ، بھارت میں 35 سال پرانے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے 85 سالہ ملزم کو عمر قید کی سزا سنا دی۔

مقدمہ کئی دہائیوں تک مختلف قانونی مراحل سے گزرتا رہا، جس کے بعد عدالت نے دستیاب شواہد اور گواہوں کے بیانات کی روشنی میں ملزم کو قصوروار قرار دیا۔ اس فیصلے کو ملک کے طویل ترین زیرِ سماعت مقدمات میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے، جس نے انصاف کے نظام اور قانونی عمل پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔