گلوکار عاصم اظہر کا بھارتی گانے “تو تو ہے وہی” کا ری میک سوشل میڈیا پر وائرل

مداحوں کی جانب سے زبردست پذیرائی، گانے کے نئے انداز نے توجہ حاصل کر لی ، پاکستان کے معروف گلوکار عاصم اظہر کی جانب سے بھارتی کلاسک گانے “تو تو ہے وہی” کے ری میک نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔

گانے کے نئے انداز، جدید موسیقی اور عاصم اظہر کی آواز کو مداحوں کی جانب سے بھرپور سراہا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گانے کے کلپس تیزی سے وائرل ہو رہے ہیں جبکہ صارفین اصل اور نئے ورژن کا موازنہ کرتے ہوئے اپنی آراء کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔