انتظامات کی شکایت پر باراتیوں اور شادی ہال انتظامیہ میں تصادم، فائرنگ سے 3 افراد زخمی

معمولی تنازع شدت اختیار کر گیا، فائرنگ کے واقعے سے شادی کی تقریب میں خوف و ہراس پھیل گیا ، لاہور کے ایک شادی ہال میں انتظامات پر اعتراض اور شکایت کے بعد باراتیوں اور انتظامیہ کے درمیان تلخ کلامی جھگڑے میں تبدیل ہو گئی۔

صورتحال اس وقت مزید سنگین ہو گئی جب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔