سونا مہنگا ہوگیا، عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں نے نئی بلندی چھو لی

بین الاقوامی منڈی میں اضافے کے اثرات، پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ ، عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،

جس کے بعد سرمایہ کاروں اور خریداروں کی توجہ ایک بار پھر قیمتی دھات کی جانب مبذول ہوگئی ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے اثرات پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے ہیں، جہاں سونے کے نرخ نمایاں طور پر بڑھ گئے ہیں۔