محرم الحرام کا چاند کل صبح 7 بج کر 54 منٹ پر پیدا ہونے کا امکان

ماہرینِ فلکیات کے مطابق نئے ہجری سال کے آغاز کے لیے چاند کی پیدائش متوقع، رویتِ ہلال کا حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی. ماہرینِ فلکیات نے پیش گوئی کی ہے کہ محرم الحرام 1448 ہجری کا چاند کل صبح 7 بج کر 54 منٹ پر پیدا ہونے کا امکان ہے۔

چاند کی عمر، غروبِ آفتاب کے وقت اس کی پوزیشن اور موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے رویتِ ہلال کے امکانات کا جائزہ لیا جائے گا۔ تاہم نئے اسلامی سال کے آغاز اور یکم محرم کے تعین کا باضابطہ اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے شہادتوں اور سائنسی معلومات کی روشنی میں کیا جائے گا۔