محمد رضوان انجری کے باعث ویسٹ انڈیز ٹور سے باہر ہو سکتے ہیں، قومی ٹیم کو بڑا دھچکا لگنے کا خدشہ

قومی وکٹ کیپر بیٹر کی فٹنس پر سوالات، ٹیم مینجمنٹ متبادل آپشنز پر غور کرنے لگی ، پاکستان کرکٹ ٹیم کے اہم کھلاڑی اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی فٹنس سے متعلق خدشات بڑھ گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق انجری کے باعث ان کی آئندہ دورۂ ویسٹ انڈیز میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔ اگر رضوان مکمل فٹ نہ ہو سکے تو قومی ٹیم کو اہم سیریز سے قبل بڑا دھچکا لگ سکتا ہے، جبکہ ٹیم انتظامیہ صورتحال کا مسلسل جائزہ لے رہی ہے۔