فیفا ورلڈکپ: کرسٹیانو رونالڈو کے جادو نے پرتگال کو ازبکستان کے خلاف 5-0 کی شاندار کامیابی دلادی

رونالڈو کی قیادت میں پرتگال نے ازبکستان کو یکطرفہ مقابلے میں شکست دے کر اپنی طاقت کا لوہا منوا دیا ، فیفا ورلڈکپ کے اہم میچ میں کرسٹیانو رونالڈو نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرتگال کی ٹیم کو ازبکستان کے خلاف 0-5 سے بڑی کامیابی دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔

پرتگال نے میچ کے آغاز سے ہی حریف ٹیم پر دباؤ برقرار رکھا اور بہترین ٹیم ورک اور جارحانہ حکمت عملی کے ذریعے یکطرفہ فتح اپنے نام کی۔ اس کامیابی کے بعد پرتگال کے اگلے مرحلے میں رسائی کے امکانات مزید روشن ہوگئے ہیں۔