وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا خاران اور مستونگ میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

مریم نواز نے کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بلوچستان کے اضلاع خاران اور مستونگ میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ وطن کے دفاع اور امن کے قیام کے لیے فورسز کی قربانیاں قابلِ فخر ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کامیاب کارروائی پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے قومی اداروں کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔