لاہور ٹریفک پولیس کا جعلی اور غیر نمونہ نمبر پلیٹس کے خلاف بڑا آپریشن

غیر قانونی اور بوگس نمبر پلیٹس استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد مقدمات درج، شہریوں کو معیاری نمبر پلیٹس لگانے کی ہدایت۔لاہور میں ٹریفک پولیس نے بوگس، جعلی اور غیر نمونہ نمبر پلیٹس کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے۔

کارروائی کے دوران متعدد گاڑیوں کو چالان کیا گیا جبکہ خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ صرف سرکاری منظور شدہ نمبر پلیٹس ہی قابل قبول ہوں گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی جاری رہے گی۔