نواز شریف کا چھت گرنے سے 14 بچوں کی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ ہمدردی، مرحوم بچوں کے درجات کی بلندی کے لیے دعا ، سابق وزیراعظم نواز شریف نے چھت گرنے کے افسوسناک واقعے میں 14 بچوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کرتے ہوئے مرحوم بچوں کے درجات کی بلندی، لواحقین کے لیے صبرِ جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔