لاہور ٹریفک پولیس نے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (AI) بیسڈ ہیلمٹ سروے رپورٹ جاری کر دی

جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ہیلمٹ استعمال کی شرح اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کا جائزہ ، لاہور ٹریفک پولیس نے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (AI) پر مبنی ہیلمٹ سروے رپورٹ جاری کر دی ہے۔

رپورٹ میں شہریوں کی جانب سے ہیلمٹ کے استعمال، ٹریفک قوانین کی پابندی اور مختلف علاقوں کی صورتحال کا جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے تجزیہ پیش کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد سڑکوں پر حفاظت کو بہتر بنانا اور ٹریفک حادثات میں کمی لانا ہے۔