مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور آبنائے ہرمز میں بحری سلامتی سے متعلق خدشات کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر خطے میں صورتحال مزید کشیدہ ہوئی تو تیل کی عالمی رسد، شپنگ لاگت اور درآمدی ایندھن کی قیمتوں پر مزید دباؤ پڑ سکتا ہے۔