ٹیوشن سینٹر میں طالبہ کی ہلاکت نے کئی سوالات کھڑے کر دیے، اہلخانہ نے واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔

لاہور کے علاقے اچھرہ میں واقع ایک نجی ٹیوشن سینٹر میں کمسن بچی کی پراسرار موت کا واقعہ سامنے آیا ہے، جس کے بعد اہلخانہ نے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے فوری اور غیر جانبدار تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

اہلخانہ کے مطابق بچی کی موت مشکوک حالات میں ہوئی، جبکہ ان کا مؤقف ہے کہ واقعے کی مکمل حقیقت سامنے لائی جائے اور ذمہ دار عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ دوسری جانب پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں اور مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم اور تفتیشی رپورٹ کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔