قصور پولیس نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان خبروں کی تردید کر دی ہے

جن میں ایک سیاسی جماعت کے سربراہ کے خلاف مقدمہ درج ہونے کا دعویٰ کیا جا رہا تھا۔ پولیس ترجمان کے مطابق مذکورہ دعوے میں کوئی صداقت نہیں اور متعلقہ تھانے میں ایسا کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ غیر مصدقہ معلومات پھیلانے سے گریز کریں اور صرف مستند ذرائع سے حاصل کردہ خبروں پر اعتماد کریں۔
