سندھ ہائیکورٹ نے شناختی کارڈ بلاک کیے جانے سے متعلق دائر درخواست کی سماعت کے دوران درخواست گزار کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ قانون کے مطابق اس نوعیت کے معاملے کا مناسب فورم موجود ہے، لہٰذا درخواست گزار پہلے متعلقہ عدالت یا مجاز اتھارٹی سے رجوع کرے۔ عدالت نے مزید کارروائی قانون کے مطابق کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔
