محکمۂ موسمیات نے مون سون کے دوسرے طاقتور سپیل کی پیشگوئی کرتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

پیشگوئی کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، آندھی، تیز ہوائیں اور بعض مقامات پر اربن فلڈنگ اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا خدشہ ہے۔ متعلقہ اداروں کو پیشگی حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔
