اکستان کی معروف گلوکارہ نمرہ مہرہ نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اپنے آئیڈیل شریکِ حیات کی خصوصیات بیان کیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ دولت یا ظاہری آسائشوں کے بجائے اچھے اخلاق، نرم مزاجی اور شائستہ گفتگو کو زیادہ اہمیت دیتی ہیں۔ نمرہ مہرہ کے مطابق وہ ایسا شریکِ حیات چاہتی ہیں جو مشکل حالات میں تحمل، بردباری اور دانشمندی کا مظاہرہ کرے اور ہر صورتحال کو سکون اور خوش اخلاقی سے سنبھالنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔
