پاکستان میں سکول سے باہر بچوں کی تعداد کم کرنے کے لیے ماہرین نے تعلیم تک آسان رسائی،

والدین میں شعور اجاگر کرنے، سرکاری سکولوں کی سہولیات بہتر بنانے، اساتذہ کی کمی پوری کرنے اور غریب خاندانوں کے لیے تعلیمی معاونت بڑھانے پر زور دیا ہے۔ ماہرین کے مطابق مفت اور معیاری تعلیم، بچوں کے لیے محفوظ تعلیمی ماحول اور حکومتی سطح پر مؤثر اقدامات ہی سکول سے باہر بچوں کی تعداد میں نمایاں کمی لا سکتے ہیں۔
