تھانہ کھیالی کے ایس ایچ او شکراللہ کا یومِ آزادی پر پاکستانی قوم کے نام اہم پیغام
گوجرانوالہ: تھانہ کھیالی کے ایس ایچ او شکراللہ نے 14 اگست، یومِ آزادیِ پاکستان کے موقع پر پاکستانی قوم کے نام اہم پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی ہمیں یوں ہی نہیں ملی، بلکہ یہ اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ عظیم نعمت اور تحفہ ہے، جو ہمیشہ قائم و دائم رہے گا۔
ایس ایچ او شکراللہ نے کہا کہ ہمارے بزرگوں نے پاکستان کے حصول کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور بے شمار قربانیوں کے بعد ہمیں یہ آزاد وطن حاصل ہوا۔ ہمیں اپنے بزرگوں کی قربانیوں کی قدر کرتے ہوئے پاکستان کی آزادی کا احترام کرنا چاہیے۔
انہوں نے عوام الناس کو خصوصی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ 14 اگست کی خوشیاں ضرور منائیں، مگر اپنی اور دوسروں کی جان کی حفاظت کو مقدم رکھیں۔ سڑکوں پر ون ویلنگ، خطرناک ڈرائیونگ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں سے مکمل طور پر پرہیز کیا جائے۔
ایس ایچ او تھانہ کھیالی شکراللہ نے کہا کہ نوجوان اپنی اور اپنے اردگرد موجود لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں نہ ڈالیں اور قانون کی پاسداری کرتے ہوئے یومِ آزادی کی خوشیاں منائیں۔
ایس ایچ او تھانہ کھیالی گوجرانوالہ شکراللہ نے عوام سے اپیل کی کہ آزادی کی خوشیاں ذمہ داری اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے منائیں۔