ایف پی ایس سی نے سی ایس ایس امتحان 2026 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی

پہلا پرچہ انگلش Essay، اختیاری مضامین کے امتحانات 15 فروری تک جاری رہیں گے

سی ایس ایس امتحان 2026 میں شرکت کے خواہشمند امیدواروں کے لیے خوشخبری سامنے آ گئی ہے۔ فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے مقابلے کے امتحان سی ایس ایس 2026 کی باقاعدہ ڈیٹ شیٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق تحریری امتحانات کا آغاز 4 فروری 2026 سے ہوگا۔ پہلے روز انگریزی مضمون نگاری (Essay) کا پرچہ لیا جائے گا جبکہ 5 فروری کو Precis & Composition کا امتحان منعقد ہوگا۔

جنرل نالج کے مضامین کے پرچے 6، 7 اور 8 فروری کو ہوں گے، جب کہ 9 فروری 2026 کو اسلامیات یا غیر مسلم امیدواروں کے لیے تقابلی مطالعۂ مذاہب کا پرچہ لیا جائے گا۔ ایف پی ایس سی کے مطابق اختیاری مضامین کے امتحانات 10 فروری سے 15 فروری 2026 تک صبح اور شام کے سیشنز میں منعقد کیے جائیں گے۔ کمیشن نے امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق تیاری مکمل کریں اور امتحانی مراکز، رول نمبر سلپس اور دیگر ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔