وزارت قانون نے وفاقی آئینی عدالت کے ججز کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی آئینی عدالت کے 6ججز ہوں گے، آئینی عدالت میں جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس عامر فاروق ہوں گے،وفاقی آئینی عدالت کے جسٹس علی باقر نجفی ، جسٹس کے کے آغا جج ہوں گے۔
بلوچستان سے جسٹس روزی خان آئینی عدالت کے جج ہوں گے،پشاور ہائیکورٹ سے جسٹس ارشد حسین شاہ آئینی عدالت کے جج ہوں گے۔