امریکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے کہا ہے کہ روسی تیل پر پابندیوں کی یہ چھوٹ 11 اپریل تک برقرار رہے گی۔
اس حوالے سے امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ بدقسمتی سے اس اقدام سے روس کو فائدہ ہو سکتا ہے، تاہم روسی تیل پر پابندیوں کی یہ چھوٹ صرف مختصر مدت کے لیے دی گئی ہے۔
امریکی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی توانائی کے شعبے کی حامی پالیسیوں نے امریکا میں تیل اور گیس کی پیداوار کو ریکارڈ سطح تک پہنچا دیا ہے۔