واشنگٹن: امریکی دارالحکومت میں وائٹ ہاؤس کے چند ہی قدموں کے فاصلے پر پیش آنے والے فائرنگ کے دل دہلا دینے والے واقعے نے پورے واشنگٹن کو ہلا کر رکھ دیا۔
واشنگٹن:امریکی دارالحکومت میں وائٹ ہاؤس کے چند ہی قدموں کے فاصلے پر پیش آنے والے فائرنگ کے دل دہلا دینے والے واقعے نے پورے واشنگٹن کو ہلا کر رکھ دیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ نیشنل گارڈ کے ممبران پر حملہ دہشت گردی ہے، نیشنل گارڈ پر حملے میں ملوث شخص اس کی قیمت چکائے گا۔

حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے نیشنل گارڈ کے دو اہلکاروں کو شدید زخمی کر دیا جب کہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا۔
عرب میڈیا کے مطابق گورنر مغربی ورجینیا نے واقعہ کے بعد دونوں اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی، لیکن بعد میں انہوں نے اپنا بیان واپس لے لیا۔

واقعے کے فوراً بعد پورا علاقہ پولیس اہلکاروں اور سیکیورٹی فورسز سے بھر گیا۔ وائٹ ہاؤس کو عارضی طور پر بند کردیا گیا، جب کہ اطراف کے علاقے خصوصاً آئی اسٹریٹ کو سیل کر کے شہریوں کو دور رہنے کی ہدایت جاری کی گئی۔
وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیوٹ نے بتایا کہ صدر ٹرمپ کو فوری طور پر واقعے کی مکمل بریفنگ دے دی گئی ہے اور وہ لمحہ بہ لمحہ حالات کا جائزہ لے رہے ہیں۔
امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی نے بھی تصدیق کی ہے کہ مختلف ایجنسیاں مل کر واقعے سے متعلق معلومات اکٹھی کر رہی ہیں۔

ڈائریکٹر ایف بی آئی سمیت حکام کی بریفنگ کے مطابق فائرنگ کرنے والے مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔ حملہ آور اکیلا تھا۔