انتہائی افسوسناک واقعہ – عبرت و احتیاط کا پیغام
بہاولپور کی تحصیل حاصل پور میں دل دہلا دینے والا حادثہ پیش آیا
چار سالہ معصوم بچی اپنے والد کے ساتھ موٹر سائیکل پر جا رہی تھی،
دوپٹہ موٹر سائیکل کی چین میں پھنسنے سے بچی کی گردن کٹ گئی اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔
انا للہ و انا الیہ راجعون
خدارا احتیاط کریں!
اپنے بچوں کو موٹر سائیکل پر بٹھاتے وقت ان کے کپڑوں، دوپٹے یا دوشالے کا خاص خیال رکھیں۔
چھوٹی سی لاپرواہی ایک قیمتی جان لے سکتی ہے۔
اللہ پاک اس بچی کے والدین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے
اور ہم سب کو عقل و شعور دے کہ ہم ایسے حادثات سے بچ سکیں۔