وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی انڈر 19 ایشیا کپ فائنل جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد

سمیر منہاس کی شاندار اننگز اور سبحان کی بہترین باؤلنگ، شاہینوں نے روایتی حریف بھارت کو شکست دے دی ، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے روایتی حریف بھارت کے خلاف انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں شاندار فتح حاصل کرنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے غیر معمولی محنت، عزم اور ٹیم ورک کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کو عبرتناک شکست دے کر سبز ہلالی پرچم بلند کیا اور پوری قوم کے دل جیت لیے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ سمیر منہاس کی بہترین اننگز اور سبحان کی شاندار باؤلنگ نے فتح میں کلیدی کردار ادا کیا، جبکہ ٹیم نے بیٹنگ، باؤلنگ اور یلڈنگ کے تمام شعبوں میں بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ جیت پورے پاکستان کی کامیابی ہے جو مدتوں یاد رکھی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے امید ظاہر کی کہ انڈر 19 قومی کرکٹ ٹیم آئندہ میچز میں بھی اسی جذبے اور شاندار کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھے گی۔
