بھارتی فضائیہ کے لڑاکے طیارے کے دبئی میں ایئر شو کے دوران گر کر تباہ ہونے سے دنیا بھر میں مودی سرکار کو سبکی اُٹھانا پڑی ہے۔
بھارتی فضائیہ کے لڑاکے طیارے کے دبئی میں ایئر شو کے دوران گر کر تباہ ہونے سے دنیا بھر میں مودی سرکار کو سبکی اُٹھانا پڑی ہے ، ایکسپریس کے مطابق بھارتی تیجاس طیارے کی قیمت بھی 560 کروڑ روپے تھی تاہم روزنامہ جنگ کے مطابق اس کی قیمت 17.44 ارب روپے تھی، جل کر خاکستر ہوگیا اور اب ایروناٹکس کمپنی کے شیئر بھی گرنے لگے۔
انڈین ایئر فورس کے تیجس طیارے کے گرنے سے جہاں بھارتی فوج کی اہلیت اور قابلیت کی قلعی کھل گئی وہیں بھارت کو جانی اور مالی نقصان کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے، نقصان کا خمیازہ بھارتی ایئروناٹک کمپنی کو بھی بھگتنا پڑا ہےاور شیئرز تقریباً 2.62% گر کر 4593 انڈین روپے کی سطح پر آگئے ۔
یادرہے کہ بھارتی لڑاکا طیارہ تیجاس دبئی میں مقامی وقت کے مطابق 2 بج کر10منٹ پر گرا جس کے بعد تیزی سے ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ کے شیئرز بھی گرنے لگے، اس واقعے سے بھارت کو بھاری مالی نقصان بھی اُٹھانا پڑا ہے جس کے اثرات تادیر بھارتی معیشت پر رہیں گے۔

دبئی ائیر شو میں انڈین ایئرفورس کا طیارہ تباہ؛ بھارتی ایروناٹکس کمپنی کے شیئرز گر گئے
