بالی ووڈ سپر سٹار گووندا کو ممبئی میں واقع اپنی رہائش گاہ میں بے ہوش ہوجانے کے بعد ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 61 سالہ گووندا کی گزشتہ رات ان کے گھر پر اچانک طبیعت بگڑگئی جس کے بعد انہیں جوہو کے کریٹیکل کیئر ہسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔
گووندا کے دیرینہ دوست اور قانونی مشیر للت بندل نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ ‘ گزشتہ شب انہیں گووندا کے گھر پر بے ہوش ہوجانے کی اطلاع دی گئی ، طبیعت اچانک بگڑنے پر گووندا کو ہسپتال منتقل کیا گیا، اس دوران ان کے چند ٹیسٹ بھی کیے گئے جن کے نتائج کا انتظار ہے‘
للت بندل کے مطابق’ گووندا فی الحال ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں اور ان کی طبیعت بہتر ہورہی ہے‘۔
یاد رہے کہ اس سے قبل گووندا لیجنڈری اداکار دھرمیندر کی عیادت کرنے بریچ کینڈی ہسپتال پہنچے تھے جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھی۔
Thanks for sharing. I read many of your blog posts, cool, your blog is very good. https://www.binance.com/ar/register?ref=FIHEGIZ8