آزاد خارجہ پالیسی کے دعوے دار بھارت نے بالآخر امریکی دباؤ کے آگے گھٹنے ٹیک دیے۔ روس سے تیل خریدنے کی پالیسی پر مودی حکومت نے یوٹرن لے لیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم مودی کے قریبی ارب پتی مکیشن امبانی نے بھی امریکی حکم مان کر روسی تیل خریدنا بند کر دیا۔ امریکی اخبار کے مطابق روسی تیل کی خریداری رکنے کے بعد ریلائنس کو مشرق وسطیٰ اور ممکنہ طور پر امریکا سے مہنگا تیل خریدنا پڑے گا۔ امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ ریلائنس کی طرف سے روسی تیل کی خریداری بند کرنا واشنگٹن کے لیے ایک اہم رعایت ہے۔