بی سی سی آئی نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو مستفیض الرحمان ریلیز کرنے کی ہدایت دے دی

انتہا پسند دباؤ کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ کا فیصلہ، شاہ رخ خان اور کے کے آر شدید تنقید کی زد میں

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ایک بار پھر تنگ نظری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کی ملکیتی آئی پی ایل ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو بنگلادیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو ریلیز کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ بی سی سی آئی کے سیکریٹری دیوا جیت سائیکیا نے کہا ہے کہ حالیہ پیش رفت کے بعد بورڈ نے کے کے آر کو آئی پی ایل 2026 سے قبل مستفیض الرحمان کو ریلیز کرنے کا کہا ہے۔

مستفیض الرحمان کو ٹیم میں شامل کرنے پر شاہ رخ خان کو شدید تنقید کا سامنا رہا، یہاں تک کہ ایک مذہبی رہنما نے انہیں ’’غدار‘‘ قرار دیا، جبکہ مہاراشٹرا میں بعض سیاستدانوں نے بھی سخت ردعمل دیا۔ واضح رہے کہ دسمبر میں ہونے والی آئی پی ایل آکشن میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے مستفیض الرحمان کو 9.2 کروڑ بھارتی روپے میں خریدا تھا۔