تنقید کو نظر انداز نہیں کرتی، اس سے سیکھتی ہوں — ندا یاسر

مارننگ شو میزبان کا انکشاف — غیر ضروری تنقید چھوڑ دیتی ہوں، اہم باتوں سے سیکھتی ہوں

پاکستانی اداکارہ اور معروف مارننگ شو میزبان ندا یاسر کا کہنا ہے کہ وہ خود پر ہونے والی تنقید کو نظر انداز نہیں کرتیں بلکہ اس سے سیکھنے کی کوشش کرتی ہیں۔ ندا یاسر نے بتایا کہ وہ تنقید کرنے والوں کی بات سنتی ہیں اور جو پہلو ان کے لیے مفید ہو، اسے اپنی بہتری کے لیے اپناتی ہیں جبکہ غیر ضروری تنقید کو چھوڑ دیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ”میں تنقید کرنے والوں میں بھی مثبت چیز دیکھنے کی کوشش کرتی ہوں، اور جو بات اہم لگے اسے سیکھ کر آگے بڑھتی ہوں۔“ ندا یاسر کو اکثر سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا رہتا ہے اور حال ہی میں ڈیلیوری بوائے سے متعلق اپنے بیان پر انہیں تنقید کے بعد معافی بھی مانگنا پڑی تھی۔
