خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری نے سندھ انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی شہید بینظیر آباد کی نوتعمیر شدہ عمارت کا افتتاح کر دیا

دل کے مریضوں کو جدید سہولیات کی فراہمی، سندھ حکومت کا صحت کے شعبے میں ایک اور بڑا اقدام،خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری نے شہید بینظیر آباد میں سندھ انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی نوتعمیر شدہ جدید عمارت کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر صحت کے شعبے سے تعلق رکھنے والے اعلیٰ حکام، ڈاکٹرز اور مقامی انتظامیہ کے افسران بھی موجود تھے۔ آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ عوام کو معیاری اور مفت طبی سہولیات کی فراہمی شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے وژن کا تسلسل ہے، جسے عملی شکل دی جا رہی ہے۔

نوتعمیر شدہ عمارت میں دل کے مریضوں کے لیے جدید آپریشن تھیٹرز، آئی سی یو، ایمرجنسی سروسز اور تشخیصی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ اس ادارے کے فعال ہونے سے شہید بینظیر آباد اور ملحقہ اضلاع کے ہزاروں مریض مستفید ہوں گے اور انہیں کراچی یا دیگر بڑے شہروں کا رخ نہیں کرنا پڑے گا۔ سندھ حکومت کے مطابق صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے مزید منصوبے بھی زیرِ تکمیل ہیں تاکہ عوام کو دہلیز پر علاج کی سہولت فراہم کی جا سکے۔

سزا سننے کے بعد بانی پی ٹی آئی نے کیا ہدایات کی ہیں ۔۔؟ بیرسٹر سلمان صفدر نے میڈیا کو بتا دیا

40 سے زائد اور بلڈرز نے بھتے کی شکایت کی، فائرنگ کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے: فاروق ستار
Your point of view caught my eye and was very interesting. Thanks. I have a question for you.