آج سے دس سال پہلے Fixit کی بنیاد عالمگیر خان نے ایک وژن کے ساتھ رکھی — خدمتِ خلق کو مقصد بنا کر۔

سندھ میں لاکھوں افراد اس وقت بے گھر ہو چکے ہیں، نا ان کے پاس کھانے کو کچھ ہے اور نا کوئی اور سامان، …کل تک جسے سہارے کی ضرورت تھی، آج وہ خود اپنے خوابوں کا سہارا بن رہا ہے۔…

ساتھ سال پہلے عدنان خان نے اس وژن کو آگے بڑھایا، اور آج وہ Fixit KPK کے پریزیڈنٹ کے ساتھ ساتھ ، سینئر وائس پریزیڈنٹ Fixit پاکستان کی حیثیت سے اس مشن کو پورے ملک میں وسعت دے رہے ہیں۔
اسی سفر میں قاضی شیراز پچھلے پانچ سال سے بطور پریزیڈنٹ Fixit نوشہرہ، اپنی ٹیم کے ساتھ مقامی سطح پر خدمت کو مؤثر انداز میں لیڈ کر رہے ہیں۔جبکہ نوشہرہ کے بعد ان کو ڈپٹی جنرل سیکرٹری فکس اٹ خیبر پختونخواہ اور اج فکس اٹ اسلام اباد کے پریزیڈنٹ کا قلمدان بھی سونپ دیا گیا ہے

آج Fixit ایک ٹیم، ایک سوچ اور ایک مقصد کے تحت نوجوانوں کے ساتھ پاکستان بھر میں سماجی خدمت کا سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔


سب سے عظیم نیکی: کسی ضرورت مند کے ہاتھ میں کھانا دینا

خدمت کا یہ سفر کسی ایک دن یا لمحے کا نہیں، بلکہ ایک دہائی پر محیط مسلسل جدوجہد اور خلوص کی داستان ہے۔آج Fixit ایک تنظیم نہیں بلکہ ایک مضبوط ٹیم، ایک مشترکہ سوچ اور ایک واضح مقصد کے تحت نوجوانوں کو ساتھ لے کر پاکستان بھر میں سماجی خدمت کا سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔Fixit ایک فلاحی این جی او ہے جہاں وہ ذمہ داریاں بھی نبھائی جا رہی ہیں جو کئی مواقع پر حکومتی سطح پر ادا ہونی چاہئیں تھیں۔ Fixit ان ذمہ داریوں کو احسن انداز میں پورا کر کے انسانیت کے تقاضے نبھا رہی ہے۔— قسمت خانپریزیڈنٹ Fixit کراچی

جہاں صاف پانی کی سہولت میسر نہیں تھی، وہاں Fixit نے عملی قدم اٹھاتے ہوئے پانی کے نل لگوا کر عوام کو زندگی کی بنیادی ضرورت فراہم کی۔یہ اقدام محض ایک منصوبہ نہیں بلکہ انسانیت سے محبت کا عملی اظہار ہے۔پینے کے صاف پانی کی دستیابی نے مقامی آبادی کی روزمرہ مشکلات میں نمایاں کمی کی۔Fixit نے ثابت کیا کہ خدمت صرف باتوں سے نہیں بلکہ عملی اقدامات سے کی جاتی ہے۔یہی وہ انسانی حق ہے جسے Fixit نے خاموشی مگر مؤثر انداز میں پورا کیا۔
