دفاعی تعاون: بھارت اور دبئی نے اسٹریٹجک شراکت داری کی پیش رفت کی



دونوں ممالک نے دفاعی شعبے میں Letter of Intent پر دستخط کر دیے، مستقبل میں مشترکہ منصوبوں کا آغاز متوقع

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور بھارت نے دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے اہم قدم اٹھایا ہے۔ دونوں ممالک نے اسٹریٹجک دفاعی شراکت داری کے قیام کے لیے Letter of Intent پر دستخط کیے ہیں، جس کا مقصد دفاعی پیداوار، جدید ٹیکنالوجی، مشترکہ فوجی تربیت اور سائبر سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون کو بڑھانا ہے۔

معاہدے کے تحت دونوں ملک دفاعی صنعت، انسداد دہشت گردی اور خطے میں امن و استحکام کے لیے قریبی روابط قائم کریں گے۔ ساتھ ہی معاشی اور تجارتی تعلقات کو بھی مزید مضبوط بنانے کا عزم کیا گیا ہے۔ یہ ابھی ابتدائی مرحلہ ہے اور مکمل دفاعی معاہدہ مستقبل میں طے پانے کا امکان ہے۔
