پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے دبئی میں نمائش کے دوران بھارتی طیارے کے حادثے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کے غم پر خوش نہیں ہونا چاہیے، دشمن مرے تے خوشی نہ کرییے سجناں وی مر جانا ہے۔
خیال رہے کہ دبئی میں جاری ایئرشو کے دوران بھارت کا جنگی طیارہ تیجس فضا میں کرتب دکھاتے ہوئے اچانک گر کر تباہ ہوگیا اور پائلٹ بھی ہلاک ہوگئے۔رپورٹس میں بتایا گیا کہ جنگی طیارے کا حادثہ فنی خرابی کے باعث پیش آیا اور حادثے کے باعث ایئر شو عارضی طور پر معطل کردیا گیا۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں شاہد آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی پالیسیوں کے حوالے سے کہا کہ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی صحیح سمت جارہے ہیں اور کرکٹ میں ٹیلنٹ سامنے آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ چند کھلاڑیوں کو کھلایا جا رہا ہے اور دیگر کو آرام دیا جا رہا ہے اور ورلڈ کپ آرہا ہے، جس کے لیے تیاری جاری ہے۔شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ٹیموں کا اضافہ کھلاڑیوں کے لیے خوش آئند ہے کیونکہ ٹیموں کے اضافے سے کھلاڑیوں کو موقع ملے گا۔

دبئی ایئرشو میں بھارتی تیجاس طیارے کے حادثے پر شاہد آفریدی کا ردعمل بھی سامنے آگیا

دبئی ایئرشو کے دوران بھارتی تیجاس طیارہ حادثے کا شکار ہوا، جس پر شاہد آفریدی نے بھی اپنا ردعمل دے دیا۔ واقعے اور سابق کرکٹر کی رائے جانیں تفصیل کے ساتھ۔