رمضان المبارک 2026 کی متوقع تاریخیں سامنے آ گئیں، روزوں کی گنتی کا آغاز

کیلنڈر کے مطابق پہلا روزہ فروری کے تیسرے ہفتے میں ہونے کا امکان ، ملک میں رجب المرجب کا چاند نظر آنے کے بعد رمضان المبارک کی آمد کی الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے۔ اسلامی تقویم کے مطابق رجب کے بعد شعبان اور پھر رمضان المبارک آتا ہے، جو مسلمانوں کے لیے نہایت مقدس اور بابرکت مہینہ سمجھا جاتا ہے۔

کیلنڈر کے مطابق رمضان المبارک 2026 کا آغاز 20 یا 21 فروری کو ہونے کی توقع ہے، جس کا مطلب ہے کہ رمضان کی آمد میں اب تقریباً 60 سے 61 دن باقی رہ گئے ہیں۔ اگر رجب اور شعبان دونوں مہینے اپنے مکمل 30 دن پورے کرتے ہیں تو پہلا روزہ فروری کے تیسرے ہفتے میں ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
تاہم رمضان المبارک کے آغاز کا حتمی اعلان ہمیشہ کی طرح رویتِ ہلال کمیٹی چاند دیکھنے کے بعد ہی کرے گی۔ کیلنڈر کے مطابق اگر رمضان کے 30 روزے مکمل ہوئے تو عیدالفطر 22 مارچ 2026 بروز اتوار ہونے کا امکان ہے، جبکہ 29 روزے ہونے کی صورت میں عید 21 مارچ بروز ہفتہ منائی جا سکتی ہے۔

عیدالفطر کی حتمی تاریخ کا اعلان بھی شوال کا چاند نظر آنے کے بعد رویتِ ہلال کمیٹی کی جانب سے کیا جائے گا۔