ماہرِ نجوم سامعہ خان نے ہانیہ عامر کی شادی اور بابر اعظم کے کیریئر کے حوالے سے اہم پیشگوئیاں کیں

ہانیہ عامر کو شادی سے گریز کرنے کا مشورہ، بابر اعظم کے لیے پیشہ ورانہ کونسلنگ تجویز

پاکستان کی معروف ماہرِ علمِ نجوم سامعہ خان نے اداکارہ ہانیہ عامر اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کے حوالے سے اہم پیشگوئیاں کی ہیں۔
سامعہ خان کے مطابق ہانیہ عامر کے لیے سال 2026 پیشہ ورانہ اعتبار سے اہم ہے، مگر انہیں اس دوران شادی سے گریز کرنا چاہیے تاکہ ازدواجی زندگی میں ممکنہ مشکلات اور بریک اپ سے بچا جا سکے۔

دوسری جانب بابر اعظم کے لیے سامعہ خان کا کہنا ہے کہ وہ محبت کر سکتے ہیں، مگر شادی کے فیصلے میں کم از کم ایک سال انتظار کریں۔ ان کے مطابق بابر اعظم اگر پیشہ ورانہ کونسلنگ کروائیں تو ذہنی دباؤ کم ہوگا اور وہ میدان میں بہتر کارکردگی دکھا سکیں گے۔