شعیب ملک اورثناء جاوید کی نئی تصاویر سے علیٰحدگی کی افواہیں دم توڑ گئیں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ معروف اداکارثناء جاوید گزشتہ کئی دنوں سے خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں، ان کے حوالے سے افواہیں گردش کررہی تھیں کہ دونوں میں علیٰحدگی ہوگئی مگر وائرل ہونے والی نئی تصاویر نے اپنی دکان چمکانے والوں کا منہ بند کردیا۔
گزشتہ دنوں سے جوڑے کے درمیان طلاق کی چونکا دینے والی خبروں نے شعیب اور ثنا ءکے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کیا ہوا تھا ، دونوں کی سوشل میڈیا پوسٹس بنیں جن میں دونوں علیٰحدہ علیٰحدہ نظر آ رہے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کے نزدیک حالیہ چند دنوں سے شعیب ملک اور ثناء جاوید کی وہ کیمسٹری بھی نظر آئی جو کبھی اس جوڑے کا خاصہ ہوا کرتی تھی۔ شعیب ملک اور ثناء جاوید کے درمیان اسی پراسرار خاموشی اور دوری نے افواہوں کو جنم دیا اور سوشل میڈیا پر طرح طرح کے تکے لگائے جانے لگے، مگر گزشتہ رات شعیب ملک اور ثنا ءجاوید کی وائرل ہونے والی تصاویر نے تمام قیاس آرائیوں کی نفی کردی۔