تلاشِ گمشدہ: صبور حسن 11 دسمبر سے لاپتہ
ریٹائرڈ فوجی کے بیٹے صبور حسن گھر سے کام کے لیے نکلے، واپس نہ لوٹے — والدہ کی درد بھری اپیل

تلاشِ گمشدہ کا یہ اہم اعلان شہریوں کی توجہ کے لیے جاری کیا جا رہا ہے۔
صبور حسن ولد محمد امین (ریٹائرڈ فوجی)، بروز جمعرات 11 دسمبر 2025 صبح 11 بجے گھر سے کام کے لیے نکلے تھے، لیکن تاحال واپس نہیں آئے۔ اہلِ خانہ شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں اور ہر ممکن جگہ پر تلاش جاری ہے، مگر اب تک کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

صبور حسن کی والدہ تمام شہریوں، اداروں اور متعلقہ افراد سے درد بھری اپیل کرتی ہیں کہ اگر کسی شخص کو صبور حسن کے بارے میں کوئی بھی معلومات حاصل ہوں یا وہ کہیں نظر آئیں تو فوراً درج ذیل نمبرز پر رابطہ کریں۔
یہ ایک ماں کی فریاد ہے — براہِ کرم تعاون کریں۔

رابطہ نمبرز:
📞 0305-3044290
📞 0300-7450436
📞 0331-6536165
