بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں 25 ڈالر کمی کے بعد سونے کی عالمی قیمت 4,346 ڈالر، پاکستان میں فی تولہ سونا 2,500 روپے سستا

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے اثرات پاکستان پر بھی نظر آنے لگے۔ فی تولہ سونا 2,500 روپے اور دس گرام 2,143 روپے سستا، چاندی کی قیمت میں بھی کمی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ کم ہونا شروع ہوگئے۔ بدھ کے روز بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا مزید 25 ڈالر سستا ہو کر 4,346 ڈالر کی سطح پر آگیا۔ عالمی منڈی میں کمی کے اثرات پاکستان میں بھی واضح رہے، جہاں فی تولہ سونے کی قیمت 2,500 روپے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 2,143 روپے کم ہوگئی۔

اس کمی کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونا 4,56,962 روپے اور دس گرام سونا 3,91,771 روپے کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔ دوسری جانب چاندی بھی سستی ہوگئی اور فی تولہ قیمت میں 212 روپے کمی کے بعد 7,718 روپے جبکہ فی دس گرام قیمت میں 182 روپے کمی کے بعد 6,616 روپے ریکارڈ کی گئی۔