سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا پی ٹی آئی رہنماؤں سے رابطہ منقطع ، کہاں مصروف ہیں ؟ اس حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آ ئی ہیں ۔

سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور وزارتِ اعلیٰ کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد پارٹی کی سرگرمیوں سے غیر حاضر رہنے لگے ہیں۔ علی امین گنڈاپور یومِ سیاہ کے موقع پر پشاور میں موجود نہیں تھے، جلسے میں بھی شریک نہیں ہوئے اور اسلام آباد میں ارکانِ اسمبلی کے احتجاج میں بھی شامل نہیں تھے۔علی امین گنڈاپور پارٹی کے اہم اجلاسوں میں بھی شریک نہیں ہو رہے اور انہوں نے پارٹی کے بیشتر رہنماؤں سے رابطہ بھی منقطع کر دیا ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ نے پارٹی سے مالی تعاون بھی بند کر دیا ہے۔

سابق وزیر اعلیٰ کے ترجمان فراز مغل نے بتایا ہےکہ علی امین گنڈاپور اپنے آبائی علاقے میں ترقیاتی کاموں میں مصروف ہیں۔ جب بھی تحریک کے بانی تحریک کی کال دیں گے، علی امین صفِ اوّل میں کھڑے ہوں گے۔