علی امین گنڈا پور کا پی ٹی آئی رہنماؤں سے رابطہ منقطع ، کہاں مصروف ہیں ؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور وزارتِ اعلیٰ کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد پارٹی کی سرگرمیوں سے غیر حاضر پارٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ علی امین گنڈاپور یومِ سیاہ کے موقع پر پشاور میں موجود نہیں تھے، جلسے میں بھی شریک نہیں ہوئے اور اسلام آباد میں ارکانِ اسمبلی کے احتجاج میں بھی شامل نہیں تھے۔علی امین گنڈاپور پارٹی کے اہم اجلاسوں میں بھی شریک نہیں ہو رہے اور انہوں نے پارٹی کے بیشتر رہنماؤں سے رابطہ بھی منقطع کر دیا ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ نے پارٹی سے مالی تعاون بھی بند کر دیا ہے۔

علی امین گنڈاپور اپنے آبائی علاقے میں ترقیاتی کاموں میں مصروف ہیں۔ جب بھی تحریک کے بانی تحریک کی کال دیں گے، علی امین صفِ اوّل میں کھڑے ہوں گے۔