بہنوں کو بھائی کی صحت پرتشویش، علیمہ خان نے محکمہ داخلہ پنجاب اور آئی جی جیل خانہ جات کو خط لکھ دیا
بہنوں کو بھائی کی صحت پرتشویش، علیمہ خان نے محکمہ داخلہ پنجاب اور آئی جی جیل خانہ جات کو خط لکھ دیا

بانی پی ٹی آئی کی صحت پر تشویش کے حوالے سے ہمشیرہ علیمہ خان نے صوبائی محکمہ داخلہ اور آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کو خط لکھ دیا، جس میں عمران خان کی صحت اور حفاظت پر شدید خدشات کا اظہار کیا گیا ہے۔
خط میں علیمہ خان نے کہا کہ 4 نومبر کے بعد اہل خانہ کی عمران خان سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ عمران خان سے اہل خانہ اور وکلا کی فوری ملاقات کرائی جائے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس میں عمران خان کی سکیورٹی پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ عمران خان کی حالت اور حراستی صورتحال پر وضاحت طلب کی جائے۔ پنجاب حکومت عمران خان کی خیریت سے متعلق فوری جواب دے۔

خط میں علیمہ خان نے مزید کہا کہ عمران خان کی صحت اور حفاظت کے حوالے سے شفافیت یقینی بنائی جائے کیوں کہ عوام میں شدید تشویش پیدا ہو رہی ہے۔