کراچی: متحدہ عرب امارات کے فجیرا پورٹ سے روانہ ہونے والے دو تیل بردار جہاز کراچی پہنچ گئے۔ جہازوں کو پاک بحریہ کے سخت حفاظتی حصار میں کراچی لایا گیا۔
ذرائع کے مطابق تیل بردار جہازوں کی آمد سے ملک میں ایندھن کی فراہمی مزید مستحکم ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فجیرا سے تقریباً 10 سے 12 کروڑ لیٹر تیل کراچی پہنچایا گیا ہے۔
حکام کے مطابق دونوں جہاز پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے تھے جنہیں بحفاظت کراچی پورٹ تک پہنچایا گیا۔
وزیر بحری امور جنید انور نے جہازوں کی محفوظ منتقلی پر پاک بحریہ کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ خلیج فارس میں موجود دو دیگر جہازوں کی حفاظت بھی یقینی بنائی جائے۔ اس مقصد کے لیے وزارتِ خارجہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ ایران سے رابطہ کرکے فوری اقدامات کیے جائیں۔