سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی مفاہمت کی سیاست کے سرخیل چودھری شجاعت حسین اور پنجاب کے وزیر صنعت و پیداوار چودھری شافع حسین سے تفصیلی ملاقات ۔
فواد چودھری کی چودھری شجاعت اور چودھری شافع سے ملاقات، سیاسی درجہ حرارت نیچے لانےپر بات چیت
سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی مفاہمت کی سیاست کے سرخیل چودھری شجاعت حسین اور پنجاب کے وزیر صنعت و پیداوار چودھری شافع حسین سے تفصیلی ملاقات ۔ اس موقع پر چودھری شجاعت حسین نے ظہرانے کا اہتمام کیا۔
فواد چودھری نے اپنے ایکس بیان میں کہا کہ ملاقات میں چودھری شجاعت حسین نے ہماری کوششوں کو ملک بچانے کی کوششوں کے مترادف قرار دیا اور یقین دلایا کہ وہ ملک میں سیاسی درجہ حرارت نیچے لانے کی ہر کوشش کے ساتھ کھڑے ہیں اور اس ضمن میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔