تحریک تحفظ آئین پاکستان کا قومی مذاکراتی کمیٹی کی کانفرنس میں شرکت سے صاف انکار

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مذاکرات کا اختیار تحریک تحفظ آئین پاکستان کو دے دیا، ذرائع

قومی مذاکراتی کمیٹی نے مجوزہ قومی کانفرنس کے انعقاد کے سلسلے میں تحریک تحفظ آئین پاکستان سے رابطہ کرتے ہوئے شرکت کی دعوت دی، تاہم تحریک تحفظ آئین پاکستان نے کانفرنس میں شامل ہونے سے انکار کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تحریک کو آج دعوت نامہ موصول ہوا، لیکن قیادت نے فیصلہ کیا کہ وہ اس کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے مذاکرات کا مکمل اختیار تحریک تحفظ آئین پاکستان کو دے رکھا ہے اور واضح کیا ہے کہ تمام مذاکرات اسی پلیٹ فارم کے ذریعے ہوں گے۔

واضح رہے کہ قومی مذاکراتی کمیٹی کی قومی کانفرنس 7 جنوری کو اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی، جس میں مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی، جے یو آئی، جماعت اسلامی سمیت ایم کیو ایم، ق لیگ، بلوچستان عوامی پارٹی، اے این پی اور دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے گی۔